lahore hijama clinic


👇آئیے جانتے ہیں کہ "حجامہ" کیا ہے؟👇
’’حجامہ" عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہے، جس کے معنی کھینچنا/چوسنا ہے۔ اِس عمل میں مختلف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔ انسانی صحت کا دارومدار جسمانی خون پر ہے اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے، ورنہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔
بیماریاں اس فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔ "حجامہ" ایک قدیم علاج ہے، اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ اور ملائکہ کا تجویز کردہ ہے۔ اِس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے فاسد خون نکال کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے "حجامہ" لگانے کو علاجوں میں سب سے افضل عمل قرار دیا ہے۔
👇"حجامہ" اور جدید میڈیکل سائنس👇
جدید میڈیکل سائنس اب تیزی سے "حجامہ" کی جانب متوجہ ہو رہی ہے۔ مغربی سائنس دان اور تحقیقاتی ادارے "حجامہ" پر مسلسل تحقیق میں مصروف ہیں، ان تمام تحقیقات کی بنیاد قدیم ترین طبی کتاب ریبس پائرس ہے۔
 سائنس دان اس امر پر بھی حیران ہیں کہ ہزاروں سال قبل انسان نے میڈیکل کی اِس قدر پیچیدہ گتھی کس طرح سلجھائی تھی۔ اس کتاب کے علاوہ ماہرین آثار قدیمہ نے چائنیز تہذیب کی ایک قدیم کتاب بھی دریافت کر لی ہے۔ اس کتاب کے مطابق چین میں "حجامہ" طریقہ علاج تین ہزار سال قبل مسیح سے رائج ہے۔
 گریس کے مطابق تہذیب میں ہیپوکریٹس کے دریافت شدہ آثار میں ایسے کاغذات بھی دریافت ہوئے ہیں جو چار سو سال قبل مسیح میں تحریر کیے گئے تھے اور ان میں "حجامہ" طریقہ کار چار بنیادی نکات پیش کیے گئے تھے۔ ان ہی چار نکات کو حضرت محمد ﷺ نے بہتر قرار دیا تھا۔ مشہور سائنس دان نے بھی اسی وجہ سے "حجامہ" کے بیان کردہ چار نکاتی فارمولے پر تحقیق کو آگے بڑھایا۔
👇کئی بیماریوں کا علاج👇
👈"حجامہ" سے بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن، الرجی، عرق النساء وغیرہ اور اس کے علاوہ 70 سے زائد روحانی وجسمانی دونوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
👈یہ خون صاف کرتا ہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے، شریانوں پر اچھا اثر ہوتا ہے، پٹھوں کا اکڑاؤ ختم کرتا ہے، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لیے مفید ہے، آنکھوں کی بیماریوں کو بھی ختم کرتا ہے، رحم کی بیماری ماہواری کے بند ہو جانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لیے مفید ہے، گٹھیا عرق النساء اور نقرس کے درد کو ختم کرتا ہے، فشار خون میں آرام دیتا ہے، زہر خورانی میں مفید ہے، مواد بھرے زخموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ الرجی جسم کے کسی حصے میں درد کو فوری ختم کرتا ہے۔
👈"حجامہ" لگوانے کے لیے مستند اور تجربہ کار تھیراپسٹ کا انتخاب ضروری ہے کیوں کہ ناتجربہ کار شخص صحیح "حجامہ" نہیں لگا سکتا، جس وجہ سے علاج نہیں ہو پاتا اور مریض مایوس ہو جاتا ہے۔
👇کیا حجامہ محفوظ ہے؟👇
👈یہ ایک محفوظ طریقہ علاج ہے اگر اسے کسی ماہر معالج یا معتبر تھیراپسٹ سے کرایا جائے تو بہتر ہے ۔ "حجامہ" کراتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھنا لازمی ہے:
👈اس میں استعمال ہونے والے آلات صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک ہونے چاہیں۔
👈"حجامہ" قمری مہینے کی 17، 19 اور 21 تاریخ میں لگانا سنت ہے۔
👈علاج کے دوران معمولی نوعیت کی تکلیف یا بے چینی ہونا نارمل ہے ۔ ایک اچھا "حجامہ" تھیراپسٹ آپ کو یہ ضرور کہے گا کہ جب بے چینی بڑھنے لگے تو آپ اسے مطلع کریں۔
👈علاج کے بعد اس جگہ کا رنگ تبدیل ہونا عام بات ہے۔ ایسا وقتی طور پر ہوتا ہے اور زیادہ پانی کے استعمال سے یہ نشان 2 سے 4 دنوں میں غائب ہونے لگتا ہے۔
👈صحت مند افراد بھی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے "حجامہ" لگوا سکتے ہیں۔
👈"حجامہ" کھلے زخم یا جلد کے السر کی جگہ پر نہیں کرایا جاسکتا۔ اس کے علاوہ امراض قلب میں مبتلا معمر لوگ یا عمر رسیدہ افراد جن کی جلد پتلی اور نرم ہو گئی ہو انہیں بھی اس طریقے سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔
👈اگر آپ اس علاج کو اپناکر صحت مند رہنا چاہتےہیں تو کسی تجربہ کار تھیراپسٹ کا انتخاب ضرور کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Short Course Of Hijama (cupping Therapy)